زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 147

زریں ہدایات (برائے مبلغین) 147 جلد دوم احمدیت کا حقیقی مقصد سمجھو اور مغربیت کو کچل کر اسلامی تعلیم کا دوبارہ احیاء کرد 25 فروری 1936ء حضرت مولوی شیر علی صاحب کے ولایت تشریف لے جانے اور مولوی اللہ دتا صاحب کی بلاد عربیہ سے واپسی پر ان کے اعزاز میں مدرسہ احمدیہ و جامعہ احمدیہ کے اساتذہ و طلباء کی طرف سے بورڈنگ مدرسہ احمدیہ میں دعوت چائے دی گئی۔جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔سلسلہ احمدیہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ مبلغوں کے باہر جانے اور آنے کا سلسلہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتا چلا جائے گا اور شاید یہ سلسلہ کسی وقت اس کثرت کو پہنچ جائے کہ اس قسم کی پارٹیوں کو فضول سمجھتے ہوئے ایک بوجھ قرار دینا پڑے۔وہ جماعت جو دنیا کے تمام افراد کو مخاطب کرتی اور اپنی صداقت کا ان سے اعتراف کراتی ہے اس کے لئے وہ دن کچھ بعید نہیں جب بغیر کسی ناغہ کے غیر ممالک کو مبلغین صبح و شام روانہ ہوں اور ان ایام میں صبح و شام پارٹیاں دینا اچھے بھلے آدمیوں کو پاگل بنا دینے کے لئے کافی ہوگا۔اس کا علاج آخر وہی ہوگا جو اس قسم کی پارٹیوں کا اصل مقصد اور منشا ہے یعنی ان دعاؤں پر اکتفا کی جایا کرے گی جو مومنوں کے دلوں سے خدامِ دین کے لئے نکلا کرتی ہیں۔ہر زمانہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو نئے سے نئے درس اور نئی سے نئی تعلیم دیتا ہے چنانچہ اس زمانہ میں بھی اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو پڑھانا چاہتا ہے اور نئے سے نئے درس اور