زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 146
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 146 جلد دوم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فیصلہ کر لیا جائے کہ پانچ فٹ لمبا کلاہ سر پر رکھنا چاہئے تو گو دنیا آج اس پر ہنسی اڑائے لیکن اگر خیالی طور پر وہ دیکھنا چاہے تو اسے نظر آ سکتا ہے کہ ایک زمانہ کے بعد وہی لوگ جواب ننگے سر رہنا فیشن سمجھتے ہیں پانچ پانچ فٹ لمبے کلاہ پہنا فیشن سمجھ رہے ہوں گے۔غرض یہ تمام چیزیں خارجی اثرات کے ماتحت ہوتی ہیں لیکن حقیقی چیز وہی ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ قائم کرنا چاہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے مذہب کے ہر ایک حکم پر مضبوطی سے قائم رہیں اور مغربیت کا اس عمدگی سے مقابلہ کریں کہ دشمن کی ہنسی رونے میں اور ہمارا دکھ خوشی میں تبدیل ہو جائے۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مولوی صاحب کا حافظ و ناصر ہو اور جس کام کے لئے وہ جارہے ہیں اس کو جلد سے جلد سر انجام دے کر وہ خیر و عافیت سے واپس آئیں۔“ الفضل 29 فروری 1936ء) 6:00:1 2:سیرت ابن هشام الجزء الاول صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005 ءالطبعة الاولى 3: النور : 36 4: تذکرہ صفحہ 567،566 ایڈیشن چہارم 2004 ء