زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 119

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 119 جلد دوم میں ہوتا ہے۔وہ لوگ جو کسی چیز کے بھی تاریک پہلو کو نظر انداز نہیں کرتے اور روشن پہلو کو بھی نہیں چھوڑتے وہ کامیابی کا گر پالیتے ہیں۔کیونکہ جب کبھی دنیا میں کسی قوم کے لئے کامیابیاں آتی ہیں تنزل کا پیج ضرور ساتھ لاتی ہیں۔جب کسی قوم پر تنزل کے ایام آتے ہیں تو کامیابی کے سامان ساتھ لاتے ہیں۔ہوشیار آدمی ان سے کام لیتا اور پانسہ پلٹ دیتا ہے لیکن بے وقوف ایسا نہیں کرتا اس لئے نقصان اٹھاتا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس ایڈریس میں جانے والے اور آنے والے دوستوں کے لئے ایسا سبق ہے جس سے فائدہ اٹھا کر بہت کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔جو آنے والے دوست ہیں ان کے لئے باتیں سننے کے تو انشاء اللہ بہت سے مواقع ہیں مگر جانے والوں کے لئے یہ ملاقات کا آخری موقع ہے۔اس لئے میں انہی کو مخاطب کر کے چند باتیں بیان کرتا ہوں۔ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ انہیں تبلیغ اسلام کے رستہ میں کئی قسم کے حادثات پیش آئیں گے۔کئی اونچ نیچ کے واقعات پیدا ہوں گے۔جب وہ لوگوں کو تبلیغ کریں گے تو بعض تالیاں بجائیں گے ، نعرے بھی لگائیں گے مگر ان کے دلوں میں موافقت نہ ہوگی۔وہ اسلام کی صداقت کے قائل نہ ہوں گے۔پیش کردہ امور کی تائید نہیں کریں گے۔تمہیں ان کے ظاہری حالات کو دیکھ کر خوش نہیں ہونا چاہئے اور ان ظاہری حالات سے متاثر ہو کر یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہمارا راستہ بالکل پُر امن اور صاف ہے، ہمیں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں گی، ہماری باتیں سب لوگ بخوشی قبول کر لیں گے۔پھر کئی جگہ ایسا ہو گا کہ آپ لوگ دین کی باتیں سنائیں گے مگر لوگ نہیں سنیں گے۔تکالیف پہنچائیں گے، برا بھلا کہیں گے مگر ایسے موقعوں پر مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ امید کھنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ضرور کامیابی عطا کرے گا۔وہ اتفاق اور وہ تائید جو کسی کے دل سے نہیں نکلتی سلسلہ احمدیہ کے لئے مفید نہیں ہو سکتی۔اسی طرح نہ وہ بے پرواہی اور ایذا رسانی جس کا سامنا ہو مضر ہوسکتی ہے۔بالکل ممکن ہے کہ جو ظاہرہ طور پر تعریف و توصیف کرنے