زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 293
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 293 جلد اول آدمی کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ مذہب کی تلاش میں ہیں۔یا جس طرح ہندوؤں ، عیسائیوں اور آریوں وغیرہ میں سے جو شخص اپنے مذہب پر پختہ ہوا سے مذہبی آدمی کہا جاتا ہے اسی طرح وہ شخص جو فطرتی مذہب رکھتا ہے اسے بھی مذہبی آدمی کہہ سکتے ہیں لیکن اس خیال سے کہ کسی کو یہ دھوکا نہ لگے کہ یہ سچا مذ ہب ہے۔اور چونکہ یہ نئی چیز ہے اس لئے امکان تھا کہ کسی کو یہ دھوکا لگے کہ ممکن ہے حقیقی مذہب کا اس میں حصہ ہو اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ اس پر روشنی ڈالوں کہ بے شک یہ مذہب کے مشابہ ہے مگر مذہب ایک ہی ہے جو الہام کے ذریعہ آیا ہے اور وہ اسلام ہے۔باقی کسی کا نام رسماً یا مجاز امذ ہب رکھ لو تو اور (الفضل 26 مارچ 1926ء) بات ہے۔“ 1 بخاری كتاب الجهاد باب التحريض على القتال (الخ) صفحہ 469 حدیث نمبر 2834 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية