زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 232 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 232

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 232 جلد اول مبلغین اور احمد یہ مشن لندن کے متعلق خدا تعالیٰ کے حضور پکار حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے وفیس (اٹلی) میں جہاز پر سوار ہونے سے چند گھنٹہ پہلے جو ہدایات حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد مبلغ لندن کی کاپی پر درج فرمائیں ان کے شروع میں ایک دعا بھی رقم فرمائی جو درج ذیل ہے:۔اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيهِ - نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ اے خدا!! جس نے اپنے فضل سے اسلام کو انسان کی ہدایت کے لئے نازل کیا اور پھر جب لوگوں نے اسلام سے منہ پھیر لیا اور اس کی ہدایات کو بھلا دیا تو پھر ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے اور ان کو نور بخشنے کے لئے مسیح موعود کو نازل فرمایا۔میں تیری زبردست طاقتوں اور تیرے بے انتہاء رحم سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے عاجزانہ اور بے کسانہ طور پر عرض کرتا ہوں اور التجا کرتا ہوں کہ میری ان ہدایات میں برکت ڈال اور انگلستان کے مشن احمد یہ میں بعد اس کے کہ وہ ایک مردہ کی طرح تھا زندگی کی روح ڈال اور اس کے کارکنوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق بخش اور ان کی سمجھ کو تیز فرماتی کہ وہ تیری مرضی کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ان کو محنت ، شوق اور عقل سے کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور ان کی محنت کو قبول فرما خواہ وہ کتنی بھی حقیر کیوں نہ ہو۔اور اس کے نیک ثمرات پیدا کر جو سب ملک بلکہ گردا گرد کے ملکوں کو بھی تیری برکتوں سے بھر دیں۔اے میرے رب! ایسا کر کہ ان کا عمل اور ان کا قول اور ان کا فکر اور خیال بھی تیری مرضی اور