زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 202
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 202 جلد اول احمدیوں کے ہاتھ آئے گی۔اور میں سمجھتا ہوں یہ اس رنگ میں ہوگا کہ بخارا جو روس کا حصہ ہے اور اس میں مسلمان آباد ہیں وہ پہلے احمدیت کو قبول کرے گا اور باقی ملک کے حصوں پر بھی قبضہ ہو جائے گا۔اور چونکہ روسی عیسائیت سے سخت متنفر ہیں ، گرجے گرا رہے ہیں اور پادریوں کو پکڑ رہے ہیں گو ایک حصہ دل سے عیسائی ہے مگر کثرت سے متنفر ہو رہے ہیں اور ان کا دل عیسائیت کے نقوش سے صاف ہو رہا ہے اور وہ دہریت کی طرف جا رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ جب دل کی سختی صاف ہو تو اس پر لکھنا آسان ہوتا ہے۔پس ان لوگوں کے دل چونکہ پرانی روایات کے اثر سے صاف ہو رہے ہیں اس لئے اسلام کی تعلیم ان پر آسانی سے لکھی جاسکتی ہے۔بخارا کے علاوہ روس کی مغربی طرف سے احمدیت کو پھیلانے کے لئے میں نے جرمنی میں مرکز قائم کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ان دونوں طرفوں سے روس میں تبلیغ اسلام کی جاسکتی ہے۔مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ ہر قسم کی قربانی کے لئے کھڑے ہو جائیں۔اگر ایک شخص مارا جائے تو دوسرا اس کی جگہ چلا جائے۔اگر دوسرا مارا جائے تو تیسرا چلا جائے اور جب تک ایسی حالت رہے یہ سلسلہ ختم نہ ہو۔پس جب تک قوم اس طرح قربانی کے لئے تیار نہ ہو اور موت کا ڈراپنے دل سے نہ نکال دے اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی۔اب کیوں مسلمان ہر جگہ ذلیل ہو رہے ہیں؟ اس لئے کہ وہ بزدل ہو گئے ہیں خود کچھ نہیں کر سکتے اور دوسروں کے آگے عاجزی کرتے پھرتے ہیں۔مگر تم یاد رکھو کہ کوئی قوم بہادر بنے بغیر کچھ نہیں حاصل کر سکتی۔کسی قوم کے لوگ تھوڑے ہوں مگر بہادر ہوں تو کروڑوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اگر کروڑوں ہوں مگر بزدل ہوں تو کچھ نہیں کر سکتے۔صحابہ کرام کے حالات صحابہ کرام کے حالات پڑھ کر حیرت ہی آتی ہے۔ایک صلى دفعہ رسول کریم ﷺ نے مردم شماری کرنے کا ارشاد