زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 156 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 156

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 156 جلد اول استعمال سے نقصان ہو رہا ہے۔اسی طرح دیکھو رسول کریم نے بشارت عظمیٰ تھے مگر کن کے لئے ؟ ان کے لئے جو مانتے ہیں مگر ابو جہل کے لئے تو بشارت نہ تھے اس کے لئے آپ انذار تھے۔پس ہدایت وہی مفید ہو سکتی ہے جو عمل میں آئے لیکن افسوس ہے کہ اکثر لوگ نصائح مزے لینے کے لئے پڑھتے ہیں اور اس پر غور نہیں کرتے حالانکہ ان کو یہ سوچنا چاہئے کہ ہم ان نصیحتوں کو کس طرح اپنی روزانہ زندگی پر وارد کر سکتے ہیں۔آپ لوگوں کو کچھ ہدایتیں مطبوعہ دی گئی ہیں ، کچھ زبانی سنادی گئی ہیں یا سمجھا دی جائیں گی ان سب کے مطابق اپنی زندگی بناؤ۔اگر تم ان ہدایتوں کے مطابق کام کرو گے تو انشاء اللہ کامیاب ہو گے۔بہت سے لوگ الفاظ کو پڑھتے ہیں اور ان پر سے یونہی گزر جاتے ہیں غور نہیں کرتے کہ ان کے نیچے کون سے معنے ہیں۔وہ الفاظ کو دیکھتے ہیں مگر ان کے معنوں کو نہیں دیکھتے۔تم الفاظ کو پڑھو، ان کے مطلب کو سمجھو اور ان مطالب کو اپنی زندگی کے اوپر حاوی کرو۔بہت سی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں مگر اپنے اندر بہت سے معانی رکھتی ہیں اور ان کے بڑے اثرات ہوتے ہیں۔میں جب چھوٹا بچہ تھا تو یہ پڑھ کر حیران ہوتا تھا کہ نیوٹن 1 نے جو کام کیا ہے اسے بڑا کیوں کہا جاتا ہے۔نیوٹن نے کشش ثقل معلوم کی تھی۔وہ باغ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس نے دیکھا ایک سیب شاخ سے گرا ہے۔اس نے غور کیا کہ یہ سیب اوپر جانے کی بجائے نیچے کی طرف کیوں آیا ہے؟ اسی امر پر غور کرتے کرتے اس نے کشش ثقل کا پتہ لگا لیا۔مجھے جب بڑے ہو کر معلوم ہوا کہ اس دریافت سے علوم میں لا انتہاء ترقی ہوئی ہے تو نیوٹن کی دریافت کی قدر معلوم ہوئی۔اس بات کی دریافت سے علوم کی ترقی ہزاروں گنی ہوگئی ہے۔دیکھو بات معمولی تھی مگر اس کے اثرات کتنے اہم ثابت ہوئے۔دوسری ہدایت یہ ہے کہ مومن بزدل نہیں ہوتا چونکہ ہم یہ کہتے رہتے ہیں کہ فساد نہ کرو اس لئے خیال آتا ہے کہ بعض لوگوں میں بزدلی نہ پیدا ہو جائے۔یاد رکھو کہ مومن وسط میں رہتا ہے۔ایک ہوشیار عورت وہ نہیں جو خاوند کے یہ کہنے پر کہ آج کھانے میں نمک زیادہ ہے دوسرے وقت بالکل پھیکا کھانا پکا لائے۔اس پر تو وہ ضرور یہ کہے گا کہ کھانا پھیکا