زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 141
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 141 جلد اول ہدایات برائے مبلغین اسلام 21 / اپریل 1923ء کو انسداد ارتداد کے جہاد میں شامل ہونے والوں کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے 52 زریں ہدایات رقم فرما ئیں جو بعد میں ایک ٹریکٹ کی شکل میں شائع کی گئیں۔وہ ہدایات حسب ذیل ہیں :۔اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ ـ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ مکرمی ! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ چونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک حصہ انسداد فتنہ ارتداد کے لئے وقف کیا ہے میں چند ہدایات اس کام کے متعلق آپ کو دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے افسروں کے احکام کے ماتحت پوری طرح ان ہدایات پر عمل کریں گے۔وہ ہدایات یہ ہیں۔(1) اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیت اور محض اِبْتِغَاءَ لِوَجْهِ اللهِ اس کام کا ارادہ کریں۔(2) گھر سے نکلیں تو دعا کرتے ہوئے اور رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ قَ أَخْرِجْنِى مُخْرَجَ صِدْقٍ وَ اجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا 1 کہتے ہوئے نکلیں اور بہت استغفار کرتے جائیں کہ خدا تعالی کمزوریوں پر پردہ ڈال کر خدمت دین کا کوئی حقیقی کام لے لے۔(3) سورۃ فاتحہ اور درود کا بہت درد رکھیں۔نمازوں کے بعد تشبیح تجمید اور تکبیر ضرور کریں اور