زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 140

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 140 جلد اول بچہ ماں باپ کے کہنے سے ہندو مذہب اختیار کر لیتا ہے کیونکہ اس کے دل میں ان کی محبت اور ان کے دل میں اس کی محبت ہوتی ہے۔لیکن تم ہزار دلیل بھی ہندو مذہب کے جھوٹا ہونے کی دو وہ تمہاری نہیں مانیں گے۔محبت سے کلام میں تاثیر پیدا ہو جاتی ہے اور لوگ پھر ان کی سننے لگتے ہیں۔انبیاء کے دلوں میں لوگوں کی محبت بہت ہوتی ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ 6 پس تم کسی گاؤں میں جاؤ تو تمہارے دل ان کی محبت سے بے تاب ہوں اور تم کو چین نہ آئے تب پھر تمہاری بات اثر کرے گی۔رستہ میں ، ریل میں خوش خلقی سے پیش آؤ۔کوئی بوڑھا مسافر ہے تکلیف میں ہے جگہ نہیں تم اس کو جگہ دے دو تا کہ یہیں سے تم کو مشق ہو اور ایثار کرنے کا مادہ پیدا ہو۔لوگ ایک دوسرے مسافر پر سختی کرتے ہیں ان کو سمجھاؤ اور ہر طرح لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ تا خدا کی نصرت تمہارے ساتھ ہو اور تم ہی کامیاب اور کامران ہو۔راستہ میں بابو جمال الدین صاحب پنشنز امیر ہوں گے۔وہاں چودھری فتح محمد صاحب ہیں وہ جہاں لگائیں وہیں لگنا اور پوری فرمانبرداری کرنا۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔(الفضل 12 را پریل 1923ء) آمین۔1: تاریخ طبری جلد 3 صفحہ 247 تا 249 مطبوعہ بیروت 1987ء 2: التوبة : 52 3: مسلم کتاب الايمان باب كون الاسلام يهدم ما قبله (الخ ) صفحه 65،64 حدیث نمبر 321 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية 4: البقرة : 32 5 : اسد الغابہ جلد 4 صفحہ 132 مطبوعہ بیروت 2006 ء الطبعة الاولیٰ میں اس واقعہ کا اجمالی ذکر ہے۔6: الشعراء: 4