زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 104

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 104 جلد اول کی اطاعت کرو۔اور اپنے نفس کو اپنے پر غالب مت آنے دو۔اگر کسی بات پر اعتراض ہو تو اس سے خلیفہ وقت کو اطلاع دو۔خود ہی اس پر فیصلہ نہ دو۔کیونکہ تفرقہ طاقت کو توڑ دیتا ہے اور یہی کھڑکی ہے جس میں سے آدم کا دشمن اس کے گھر میں داخل ہوا کرتا ہے اور اس کو اس کے عزیزوں سمیت جنت میں سے خارج کر دیا کرتا ہے۔ہمیشہ خلیفہ وقت سے تعلق کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہو۔اور خط و کتابت میں کبھی سستی نہ کرو۔وہ لوگ جن کو آپ کے ذریعہ سے ہدایت ہو ان کو بھی ان سب نصائح پر عمل کرنے کی تحریک کرو جو اوپر بیان ہوئیں یا بعد میں آپ تک پہنچتی رہیں۔دینی لٹریچر سے آگاہ رہنے کی ہمیشہ کوشش کرو۔قرآن کریم کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں وہ تو مومن کی جان ہے۔مگر حدیث اور کتب مسیح موعود کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔ان سے غافل نہ ہو۔کوئی نہ کوئی اخبار قادیان کا جس میں مرکز اور سلسلہ کے حالات ہوں ضرور زیر مطالعہ رہنا چاہئے کہ یہ ایمان کو تازہ کرتا ہے اور اس کی تاکید وہاں کے لوگوں کو بھی کریں جن میں آپ تبلیغ کر رہے ہوں۔اور پھر خلفاء کے اعلانات اور ان کی کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے کیونکہ خدا تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنی مرضی کو ظاہر کرتا ہے اور انسان کے لئے ان کا کلام بھی بمنزلہ دودھ کے ہوتا ہے۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کا قدم ہدایت پر رکھے اور آپ کا محافظ ہو۔اور آپ کو ایسے کاموں کے کرنے سے بچائے کہ جن سے لوگوں کو ٹھوکر لگے۔بلکہ آپ کا نمونہ ایسا بنائے کہ دوسرے اس کو دیکھ کر دین کی طرف رغبت کریں اور اسلام کو ایک قابل قبول مذہب سمجھیں اور اس سے دوری کو ہلا کت جانیں۔اور ایسا ہو کہ وہ آپ کے کلام میں برکت دے اور آپ کے دل کو مضبوط کرے اور اس کی محبت آپ کے دل میں گڑ جائے۔اور اس کا قرب آپ کو عنایت ہو اور اس کا سایہ آپ پر رہے۔اور وہ اپنی مرضی آپ پر ظاہر کرے اور آپ کے ذریعہ سے قوموں کو ہدایت ہو۔اور آپ کو دنیا میں نیکی