زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 103

103 جلد اول زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) کرو۔عبادات الہی ایک سیڑھی ہیں جن کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ تک پہنچتا ہے۔پس ان پر خاص نگاہ رہے اور جہاں تک ہو سکے نوافل اور ذکر کا موقع نکالو۔کیونکہ دیا بغیر تیل کے جل نہیں سکتا اور عبادت وہ نل ہے جس کے ذریعہ سے انسان کے اندر معرفت کا تیل آتا ہے پس اس نل کو کھلا رکھوتا معرفت کا تیل آتار ہے اور ایمان کا دیا بجھ نہ جائے۔اخلاق ایک نہایت ہی ضروری جز ایمان کا ہیں اور ان کے بغیر ایمان کا دعوی کرنا ایسا ہی ہے جیسے یہ کہنا کہ برتن کے بغیر پانی رہ سکتا ہے۔اعلیٰ اخلاق کے پیدا کرنے کی کوشش کرو اور دوسروں میں پیدا کرو۔اسلام کے ضعف کی اصل وجہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں اخلاق کی کمزوری ہے۔اسی وجہ سے دین میں فتنہ پڑا اور اسی وجہ سے دنیا ہاتھ سے گئی۔پس اخلاق کو مضبوط پکڑو۔اخلاق کی تلوار سے زیادہ کاٹنے والی اور کوئی تلوار نہیں۔دشمن بھی اس تلوار کا رعب مانتا ہے اور اپنوں کے اندر یہ ایسی مضبوطی پیدا کر دیتی ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں اور ان کی امیدیں بہت بڑھ جاتی ہیں۔تبلیغ میں اپنے وقت کو صرف کرو اور محنت سے اس کام کو کرو۔اور یا درکھو کہ ہم نے اگر تھوڑے ہی عرصہ میں اس حق کو نہ پہنچا دیا جو ہمیں ملا ہے تو پھر اس کا پہنچانا مشکل ہو گا۔یہ مت خیال کرو کہ میں نے اس کو تبلیغ کرنی ہے یا اُس کو۔بلکہ یہ سمجھو کہ سب دنیا کو تبلیغ کرنا میرا فرض ہے۔اس لئے جلد جلد ایک علاقہ کو صاف کروتا دوسرے کی طرف توجہ کر سکو۔ہر ایک مومن کا فرض ہے کہ وہ ساری دنیا کو اپنی کھیتی سمجھے اور تمام انسانوں کو اپنا گلہ۔کیونکہ وہ خدا کا نائب ہے اور کوئی چیز اس کی نگرانی سے باہر نہیں۔پس اپنے حوصلوں کو محدود نہ کرو اور اپنی نگاہوں کو کوتاہ نہ کرو۔خدا تعالیٰ سے دعائیں بہت کرو کہ دعا ایک بڑا ہتھیار ہے۔اس سے ناممکن کام ممکن ہو جاتے ہیں۔اپنے لئے بھی دعائیں کرو اور سلسلہ کے لئے بھی اور سلسلہ کے کارکنوں کے لئے بھی اور ان لوگوں کے لئے بھی جو آپ کے ہاتھ سے دین میں داخل ہوں۔اور ان کے لئے بھی جو ایمان نہیں لائے مگر آپ کی توجہ کے نیچے ہیں۔اطاعت ایک اعلیٰ جو ہر ہے اسے پیدا کرنے کی کوشش کرو۔اور جو آپ کا افسر ہو اس کو