حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ

by Other Authors

Page 6 of 18

حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 6

حضرت زینب بنت حضرت محمد من الله 6 پہنچ کر حضرت زینب کو مدینہ بھیج دیں۔(6) حضور علی نے حضرت ابو العاص اور حضرت زید بن حارثہؓ جو آپ کے منہ بولے بھائی تھے کو روانہ کیا کہ وہ مدینہ جا کر حضرت زینب کو لے آئیں اور ان کو ہدایت کی کہ وہ مکہ سے باہر بطن یا جج کے مقام پرڈک کر اُن کا انتظار کریں۔جب حضرت زینب آجائیں تو ان کو اپنے ہمراہ لے کر مدینہ روانہ ہو جائیں۔حضرت ابو العاص نے مدینہ پہنچ کر اپنے چھوٹے بھائی کو کہا کہ وہ حضرت زینب کو چھوڑ آئے۔جب سامان سفر تیار ہو گیا تو حضرت زینب اپنے اونٹ پر سوار ہو کر روانہ ہوئیں ساتھ میں ان کے دیور کنانہ بن ربیع بھی تھے۔چونکہ کفار مکہ سے خوف تھا کہ کہیں تنگ نہ کریں اس لئے آپ کے دیور نے اپنے ساتھ ترکش اور کمان بھی رکھ لیا۔جب یہ روانہ ہوئیں اور بات کفار کو پتہ چلی تو قریش میں کھلبلی مچ گئی اور اہل مکہ ان کے پیچھے نکلے اور مکہ سے باہر ایک جگہ ذی طوئی میں ان دونوں کو گھیر لیا۔اس جماعت میں ایک شخص ہبار بن اسود نامی تھا۔اس نے اور ایک دوسرے شخص نے نیزہ سے حضرت زینب پر حملہ کیا۔وہ کھڑے اونٹ سے زمین پر گر پڑیں اور بہت زور کی چوٹ ان کے پیٹ کے اندر تک لگی ، بہت خون نکلا ، اس پر ان کے دیور نے اپنے ترکش سے تیر نکالا اور کہا اب جو کوئی میرے قریب آئے گا