حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 4
حضرت زینب شامل ہو سکتے ہیں۔4 آج ہم آپ کو اپنے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنھا بنت جحش کے حالات زندگی اور سیرت کے متعلق بتا ئیں گے۔حضرت زینب بنت جحش ان خوش نصیب عورتوں میں سے تھیں جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بننے کا اعلیٰ رتبہ ملا۔آپ اُن نیک بخت خواتین میں سے ایک تھیں کہ جن کے ساتھ نکاح کا حکم خود خدا تعالی نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا تھا۔ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پاک زوجہ کا نام زینب تھا کئیت ( یعنی جس نام سے پکاری جاتی تھیں ) ام احکیم۔قبیلہ قریش کے خاندان اسد بن خزیمہ سے تعلق رکھتی تھیں۔قریش اُس قبیلہ کا نام ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے۔یہ قبیلہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے تھا۔عربی زبان میں قریش کے ایک معنی اکٹھا کرنے کے ہیں اور چونکہ قصی بن کلاب جو اس قبیلے کا ایک بڑا بزرگ تھا اُس نے قبیلہ قریش کے مختلف خاندانوں کو جمع کر کے مکہ میں آباد کیا تھا۔تو اس وجہ سے اس کا نام قریش