حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 5
حضرت زینب 5 رکھا گیا تھا اور یہ قبیلہ قریش عرب کا ایک عزت والا قبیلہ سمجھا جاتا تھا۔(1) حضرت زینب کے والد کا نام بخش بن رباب تھا اور والدہ کا نام امیمہ تھا جو حضرت عبدالمطلب کی بیٹی تھیں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ستگی پھوپھی تھیں اس طرح سے حضرت زینب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی زاد بہن بھی تھیں۔جب ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا سے خبر پاکر اسلام کا اعلان کیا تو مکہ کے وہی لوگ جو ہمارے پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کو صادق یعنی بچے اور امین یعنی امانتدار کے نام سے پکارتے تھے آپ لے کے سخت دشمن ہو گئے لیکن ان حالات میں بھی خدا کے کچھ نیک بندے ایسے تھے جنہوں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو یچ مانا اور آپ ﷺ کی دعوت اسلام کو قبول کر کے اپنے رب کی رضا حاصل کر لی۔الله ان ہی بابرکت لوگوں میں عبد اللہ بن جحش ( جو کہ حضرت زینب کے سگے بھائی تھے ) نے اسلام کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اپنے ماموں زاد بھائی یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ان کے ساتھ ہی ان کے خاندان نے بھی اسلام قبول کر لیا۔جن میں ان کی بہن