حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 20 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 20

حضرت زینب ہوکر " ام المؤمنین کا لقب پا گئیں۔20 20 شادی کے دوسرے دن پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے ولیمہ کا اہتمام کیا۔اس ویسے میں روٹی سالن کا انتظام تھا۔انصار میں حضرت ام سلیم نے جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ میں خالہ تھیں اور حضرت انسخ کی والدہ تھیں انہوں نے مالید و ( ایک خاص قسم کا حلوہ ) بھیجا تھا۔غرض سب چیزیں جمع ہو گئیں تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس کو لوگوں کو بلانے کے لئے بھیجا۔300 آدمیوں نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔کھانے کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دس دس آدمیوں کی ٹولیاں کر دی تھیں۔لوگ باری باری آتے اور کھانا کھا کر واپس جاتے تھے۔اس دعوت ولیمہ کے موقع پر ہی اللہ تعالیٰ نے پردہ کی آیات نازل کیں۔اور اس کی وجہ یہ بنی تھی کہ لوگ ویسے کا کھانا کھا کر وہیں بیٹھ کر ادھر اُدھر کی باتوں میں لگ گئے اور کسی کو اُٹھنے کا خیال ہی نہ آیا اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم مروت میں انہیں اُٹھنے کے لئے نہیں کہتے تھے اور بار بار اندر آتے اور باہر جاتے۔اسی مکان میں حضرت زینب بھی دیوار کی طرف منہ کر کے بیٹھی تھیں۔جب بہت دیر ہو گئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم