ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 73 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 73

الہی ہستی مسلم کا اب تو ہما نگہباں ہے فرنگی لشکر دجال ہیں، یا جوج ہیں روسی! زمیندار ۱۶ نومبر ۱۹۳۳ ء زیر عنوان درد مایوسی) ۱۸۔خواجہ حسن نظامی بیان کرتے ہیں :۔امام آخر الزمان یعنی امام مہدی کا ظہور اُن کے (اہل مصر کے ) عقیدہ میں بہت جلد ہونے والا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت امام مہدی دنیا کی تمام تاریکیوں کو دور کرنے والے ہیں“۔( شیخ سنوسی اور ظہور آخر الزمان صفحہ ۷) ۱۹۔خواجہ حسن نظامی صاحب نے اہل عرب اور اہل مصر کی امام مہدی کے شدید انتظار میں کیفیت بیان کرنے کے علاوہ خود بھی لکھا:۔عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ حضرت مہدی موعود علیہ السلام کی اصل شان نمایاں کرنے کے لئے ظاہر ہوں“۔شیخ سنوسی اور ظہور مہدی آخر الزمان صفحہ ۷) ۲۰ - امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد نے لکھا:۔مقام عزیمت و دعوت اور احیاء تجدید امت کی نسبت جو کچھ بلاقصد زبان قلم پر آ گیا تو اگر چہ اس کی تفصیل کا یہ موقعہ نہ تھا لیکن زیادہ تر یہ خیال باعث ہوا کہ شاید ان حالات و وقائع کا مطالعہ اصحاب اصلاح و استعداد کے لئے کچھ سود مند علم و عمل ہو کسی کے قلب بصیرت و دائرہ اعتبار کو ان مجددین ملت اور مصلحین حق کے اتباع و تشبہ کی توفیق ملے۔شاید کوئی مرد کارآمد صاحب عزم وقت کی پکار پر لبیک کہے اور زمانہ کی طلب و جستجو کا سراغ بنے۔آج اگر کام ہے تو یہی کام ہے اور ڈھونڈ ہے تو صرف اس کی“۔( تذکرہ ۲۶۴ طبع دوم از کتابی دنیا۔لاہور )