ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 74
۲۱ - اخبار زمیندار میں ایک لمبی نظم ” ایک مصلح کی آمد کے عنوان سے شائع ہوئی تھی جس کے آخری شعر ہیں :۔آنے والے آ، زمانے کی امامت کے لئے مضطرب ہیں تیرے شیدائی زیارت کے لئے اُٹھ دکھا گم گشتہ راہوں کو صراط مستقیم اک زمانے کو ہے میر کارواں کا انتظار ۲۲۔جناب سیدابوالاعلیٰ مودودی لکھتے ہیں :۔( زمیندار ۹ مارچ ۱۹۲۵ء) عقل چاہتی ہے اور فطرت مطالبہ کرتی ہے، دنیا کے حالات کی رفتار متقاضی ہے کہ ایسا لیڈر پیدا ہو۔خواہ اس دور میں پیدا ہو یا زمانہ کی ہزار گردشوں کے بعد پیدا ہو۔اس کا نام الامام المہدی ہے، جس کے بارے میں پیشگوئیاں نبی کے کلام میں موجود ہیں۔( تجدید و احیاء دین صفحہ ۵۳۰) ۲۳۔امام الہند ابو الکلام آزاد اپنے زمانہ میں امام مہدی کے لئے شدید انتظار کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔اگر ان میں سے کسی بزرگ کو چندلمحوں کے لئے قوم کی حالت زار پر بھی توجہ کبھی ہوتی تھی تو یہ کہہ کر خود اپنے اور اپنے معتقدین کے دلوں کو تسکین دے دیتے تھے کہ اب ہماری اور تمہاری کوششوں سے کیا ہو سکتا ہے؟ اب تو قیامت قریب ہے اور مسلمانوں کی تباہی لازمی۔سارے کاموں کو امام مہدی کے نکلنے کی انتظار میں ملتوی کر دینا چاہیئے۔اس وقت ساری دنیا خود بخو دمسلمانوں کے لئے خالی ہو جائے گی“۔( تذکرہ طبع دوم صفحہ ۱۰) ۴۷۴