ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 88
باب پنجم امام مہدی علیہ السلام کے چند اعلانات وارشادات ، اقوامِ عالم کو امام آخر الزمان کا چودھویں صدی ہجری کے سر پر شدید انتظار تھا۔سارے مذاہب اور فرقوں کی پیشگوئیاں یہی وقت بتلا رہی تھیں۔مذاہب عالم کی شدید ترین باہمی جنگ ہندوستان میں زوروں پر تھی۔موعود آخر الزمان کی ساری نشانیاں ظاہر ہو گئیں۔اندریں حالات امام مہدی علیہ السلام کا ہندوستان میں ظہور فرما ہونا آسمانی تقدیر تھا۔چنانچہ عین وقت پر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے باذنِ الہی منجانب اللہ ہونے کا دعوی کیا۔آپ نے فرمایا کیوں عجب کرتے ہو گر میں آگیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ بادِ بہار وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا ابنِ مریم ہوں مگر اُترا نہیں میں چرخ نیز مہدی ہوں مگر بے تیغ اور بے کارزار * یہ عجیب امر ہے اور میں اس کو خدا تعالیٰ کا ایک نشان سمجھتا ہوں کہ ٹھیک ۱۲۹۰ ہجری میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عاجز شرف مکالمہ مخاطبہ پاچکا تھا“۔(حقیقتہ الوحی صفحہ ۱۹۹ نشان علا) * خطبہ الہامیہ میں فرمایا۔