ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 8 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 8

بسم ابنة الرحم الرحم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حکم رسالت مآب سید نا وسید الرسل، خاتم النبین حضرت محمد مصطفے احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر مسلمان کو اپنے والدین ، بچوں اور تمام عزیز و اقارب سے زیادہ محبوب ہیں۔مسلمانوں کے دل میں اطاعت رسول سکا انتہائی جذبہ موجزن ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم اسلام کے تنزل واد بار کے وقت اپنے عظیم روحانی فرزند جلیل کے آنے کی بشارت دی کہ وہ احیائے دین اور قیام شریعت یا اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا مشن لے کر کھڑا ہوگا۔خدا اس کے ذریعہ تمام ملتوں کو ہلاک کر کے روئے زمین پر اسلام کو غلبہ بخشے گا۔اس عظیم الشان عالمگیر مقصد کے لئے آنے والے موعود کی تائید و نصرت کرنا ہر مسلمان کے لئے انتہائی ضروری تھا۔اس لئے جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَبَايِعُوْهُ وَلَوْ حَبُوا عَلَى الثَّلْجِ فَإِنَّهُ خَلِيْفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِى (ابوداؤد جلد ۲ باب خروج المهدی) ( بحارالانوار جلد ۱۳ صفحه ۲۱۔ابن ماجہ مطبع فاروقی دہلی صفحه ۳۱۰ سطر ۴ باب خروج المهدی) کہ اے مسلمانو ! جب تمہیں اس کا علم ہو جائے تو فورا اس کی بیعت کرو خواہ تمہیں برف پر سے گھٹنوں کے بل جانا پڑے۔کیونکہ وہ خدا کا خلیفہ مہدی ہوگا۔اسی طرح آنحضرت صلعم نے فرمایا کہ جوا سے پہچان لے :۔{^ )