ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 77 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 77

میگز ر ددین او غالب بر ہمہ دینها نشده است“۔که خدا مہدی کو جلدی بھیجے، یہ آیت اس کے ظہور پر دلالت کرتی ہے۔کیونکہ ابھی تک کہ ہجرت نبوی پر ۲۷۵! سال گزر گئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دین سب دینوں پر غالب نہیں آیا۔پھر دوسرے ادیان کا ذکر کر کے لکھتے ہیں:۔پس باید خداوند بزرگی از اہلِ اسلام و آلِ محمد بر انگیزند تا آنکه دینها را بیک دین محمد یه برگرداند و سائر ادیان را از میاں برادر۔۔۔۔۔۔والا یا باید کذب لازم بیاید بر خدا وقول بایں کفر است“۔یعنی چاہیے کہ خدا اہل اسلام اور آل محمد سے کسی بزرگ انسان کو کھڑا کر دے تا کہ سب دینوں کو یکجا کر کے دین محمدی پر لے آئے۔اور تمام دینوں کو درمیان سے اُٹھائے ور نہ خدا پر جھوٹ لازم آتا ہے اور ایسا کہنا کفر ہے۔(نورالانوار صفحہ ۱۸۰،۱۷۹) ۵۔شیعہ صاحبان دعا کرتے ہیں :۔عجلْ فَرَجَهُ وَ أَمْكِنَهُ مِنْ أَعْدَائِكَ وَ أَعْدَاءِ رُسُلِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ “۔غاية المقصو دجلد ۲ صفحه ۱۹۲ از علامه علی حائری) یعنی اے خدا! مہدی کو جلد ظاہر فرما اور اسے اپنے اور اپنے رسولوں کے دشمنوں پر قدرت بخش۔۔جناب عامر بن عامر بصری کہتے ہیں :۔إِمَامَ الْهُدَى مَتَى أَنْتَ غَائِبُ فَمَنِ عَلَيْنَا يَا أَبَانَا بِأَوَبَةٍ الصراط السوی حصہ اول صفحه ۳۶۷) کہ اے امام ہدایت ( امام مہدی ) تو کب تک غائب رہے گا ہم پر اپنے ظہور سے احسان فرما۔{