ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 78
ے۔ایک بزرگ امام شافعی حمو ینی جناب رضا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے تاسف سے فرمایا :- سَيّدِى غَيْبَتُكَ لَفَتْ رِقَادِي الصراط السوی حصہ اول صفحه ۵۳۴) کہ اے میرے سردار! تیری غیبت نے میری نیند کھو دی ہے اور دل کا چین چھین لیا ہے۔۔میر سید عبد الحی صاحب الہ آباد ۳۰۱ ہجری کی مطبوعہ کتاب ”حدیث الغاشیہ صفحہ ۳۴۹ پر لکھتے ہیں :۔پھر لکھا: زلزلے، خوف اور سخت فتنے علامات ظہور مہدی ہیں۔اسی طرح اس سال اخیر صدی سیز دہم و آغاز سال چہار دہم ہجری میں بہت زلزلے آئے۔بلاد مختلفہ میں ظاہر ہوئے آیات ارضی و سماوی و آفات کونی و مکانی بکثرت واقع ہوئے۔یہ سب آفات و آیات و زلازل علامت قرب قیامت ہیں۔( حدیث الغاشیہ صفحہ ۳۱۸) ۹۔علامہ علی اصغرا بر وجروی نے علامات ظہور مہدی کے متعلق لکھا:۔تمام بکمال پوری ہو چکیں“۔( نورالانوار صفحہ ۳۹) ۱۹۲۰۱۰ء میں ایک اشتہار بعنوان "مژدہ۔ذکر احوال ظہور حضرت صاحب الامر شائع ہوا جو ماہنامہ تشخیذ الا ذبان جولائی ۱۹۲۱ ء صفحہ ۱۷ پر نقل کیا گیا تھا۔اس میں لکھا ہے :- امسال ۳۳۹ ہجری دہم ماہ محرم کو جمعہ تھا۔۔۔۔۔عجب نہیں کہ اسی رجب میں یا آئندہ آسمان سے وہ صدائیں آئیں جن کا منشاء یہ ہوگا کہ خلیفہ اللہ مہدی ابن حسن ہیں تم کس چیز میں جھگڑتے ہو“۔امام مہدی کا ظہور از محمد اسد اللہ صاحب کا شمیری صفحه ۴۰۴)