ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 75 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 75

۲۴۔مولاناسید ابوالحسن صاحب ندوی نے اپنی کتاب ”قادیانیت کے شروع حصے میں لکھا ”جب مرزا صاحب نے دعوی کیا اُس وقت عالم اسلام مسیح و مہدی کے انتظار میں تھا۔“ ۲۵- شرف الشعراء جناب صوفی صدیقی میرٹھی ، امام مہدی علیہ السلام کے لئے سراپا انتظار ہوکر التجا کرتے ہیں۔یا حبیب اللہ ! سن لیجئے خدا کے واسطے آئے ہیں ہم داستانِ غم سنانے کے لئے حضرت عیسی نہ آئے اب تو پھر کیا آئیں گے مذہب اسلام کا سکہ جمانے کے لئے ظلم و استبداد کی یا شاہ ! بس حد ہو چکی اب تو رہبر کی ضرورت ہے زمانے کے لئے (اخبار مدینه ۹ رمئی ۱۹۲۲ء) شیعہ صاحبان کے بزرگوں اور علماء کے بیانات اور شدت انتظار: ۱۔شیعہ رسالہ برھان بابت ماہ نومبر ۱۹۱۲ء کے صفحہ ۳۷ پر مولوی نبی بخش نامی نے امام مہدی کو مخاطب ہو کر کہا۔شب و روز ہے خلق کو انتظار دکھا دیجئے جلوہ عیاں السلام نہیں تاب ہے اب ہمیں صبر کی یہ غیبت ہے بار گراں السلام