ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 6 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 6

اور بعض یہ کہہ کر اپنے دل کو تسلی دے رہے ہیں کہ یہ کہیں لکھا ہوا نہیں تھا کہ امام مہدی کا ظہور چودھویں صدی میں ہی ہوگا۔اور بعض بھائی یہ کہہ کر مطمئن ہو رہے ہیں کہ اب چودھویں صدی ختم ہی نہیں ہوگی۔حالانکہ بعض اسلامی ممالک پندرھویں صدی ہجری کا استقبال بھی کر چکے ہیں۔اے کاش! ہمارے مسلمان بھائی اب خلوص قلب اور سنجیدگی سے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے دعوای پر غور کریں جنہوں نے بروقت فرمایا نیز فرمایا اسْمَعُوا صَوْتِ السَّمَاء جاء المسيح جاء المسيح نیز بشنو از زمین آمد از زمین آمد امام کامگار آسمان بارد نشاں الوقت میگوید زمیں این دو شاہد از پے من نعرہ زن چوں بیقرار وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا! اور اس مامور ربانی کی آواز پر لبیک کہہ کر اور آپ کی جماعت میں شامل ہو کرنا امیدی و مایوسی کی حالت سے نکل کر ایک زندہ اور قومی جذبہ سے خدمت اسلام کی سعادت حاصل کریں۔اور اپنے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھا ئیں۔یہ مضمون مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ احمدیہ نے ظہور امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں مرتب کیا ہے جس میں آیات قرآنیہ، احادیث نبویہ اور بزرگانِ سلف کے اقوال کو جمع کیا گیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام کا ظہور چودھویں صدی ہجری میں ہی ہونا مقدر تھا۔اور ان بشارتوں کے موافق ایسا ہی ظہور میں آیا۔اور یہ