یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 103 of 117

یادوں کے دریچے — Page 103

103 میں ساری جماعت کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیوں کو خدا اور رسول کے لئے وقف کریں اور قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچارکھیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو ، ان کی مدد کرے اور اپنی بشارتوں سے ان کو نوازے۔میں امید کرتا ہوں کہ یورپ کے نئے احمدی اپنی جان اور مال سے ایشیا کے پڑا نے احمدیوں کی مدد کریں گے اور تبلیغ کے فریضہ کو ادا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے۔اگر لینن کے متبعین نے چند سال میں اپنا سکہ جمالیا تھا تو محمد رسول اللہ ﷺ کے متبعین یہ کام کیوں نہیں کر سکتے۔صرف عزم اور ارادہ کی پختگی کی ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو۔وہ کبھی ظلم نہ کریں اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے بندوں کے سامنے عجز وانکسار کے ساتھ سر جھکا ئیں تا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے بندوں کی مدد اس کو ملتی رہے اور اسلام کا سر ہمیشہ اونچا رہے اور قیامت کے دن خدا کا آخری نبی بلکہ خدائے واحد خود نہایت شوق سے اپنے ہاتھ پھیلا کر ان کی ملاقات کے لئے آگے بڑھے اور وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے خدا تعالیٰ کی برکات کے وارث ہوں۔میں احمدیت اور اس کے آثار کو بھی خدا کے سپر د کرتا ہوں وہی ان کا بھی محافظ ہو اور ان کی عزت کو قیامت تک قائم رکھے۔آمین ثم آمین۔اے دوستو! میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں۔نبوت ایک بیج بوتی ہے جس کے بعد خلافت اس کی تاثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے۔تم خلافت کو مضبوطی سے پکڑو اور اس کی برکات سے دنیا کو متمتع کرو تا خدا تعالیٰ تم پر رحم کرے اور تم کو اس دنیا میں بھی اونچا کرے اور اس جہان میں بھی اونچا کرے۔تا مرگ اپنے وعدوں کو پورا کرتے رہو اور میری اولا د اور حضرت مسیح موعود کی اولا د کو بھی ان کے خاندان کے عہد یاد دلاتے رہو۔احمدیت کے مبلغ ، اسلام کے بچے سپاہی ثابت ہوں اور اس دنیا میں خدائے قدوس کے کارندے بنیں۔کیا ہمارا خدا اتنی طاقت بھی نہیں رکھتا جتنا کہ حضرت مسیح ناصری رکھتے تھے۔مسیح ناصری تو ایک نبی تھے اور محمد رسول اللہ ﷺ تمام نبیوں کے سردار تھے۔خدا تعالیٰ دونوں جہان میں ان کی سرداری کو قائم رکھے اور ان کے ماننے والوں کا جھنڈا کبھی نیچا نہ ہو اور وہ اور ان کے دوست ہمیشہ سر بلند ر ہیں۔آمین ثم آمین۔میں یہ فصیحتیں پاکستان سے باہر کے احمدیوں کو بھی کرتا ہوں۔وہ بھی خدا تعالیٰ کے ایسے ہی محبوب ہیں جیسے پاکستان میں رہنے والے احمدی اور جب تک وہ اسلام کو اپنا مطمع نظر قرار دیں گے