یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 104 of 117

یادوں کے دریچے — Page 104

104 خدا تعالیٰ ان کو بھی اور اسلام کو بھی دنیا میں بلند تر کرتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ۔خدا کرے احمد یوں کے ذریعہ دنیا میں کبھی ظلم کی بنیاد قائم نہ ہو بلکہ عدل، انصاف اور رحم کی بنیاد قائم ہوتی چلی جائے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کے دائیں بھی کھڑے ہوں اور بائیں بھی کھڑے ہوں اور کوئی شخص ان کی طرف نیزہ نہ پھینکے جسے خدا تعالیٰ کے فرشتے آگے بڑھ کر اپنی چھاتی پر نہ لے لیں۔آمین ثم آمین۔آدم اول کی اولاد کے ذریعہ سے بالآخر دنیا میں بڑا ظلم قائم ہوا۔اب خدا کرے آدم ثانی یعنی مسیح موعود کی اولاد کے ذریعہ سے یہ ظلم ہمیشہ کے لئے مٹا دیا جائے۔اور سانپ یعنی ابلیس کا سر کچل دیا جائے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت اسی طرح دنیا میں بھی قائم ہو جائے جس طرح آسمان پر ہے اور کوئی انسان دوسرے انسان کو نہ کھائے اور کوئی طاقتور انسان کمزور انسان پر ظلم اور تعدی نہ کرے۔آمین ثم آمین۔مرزا محمود احمد 17 رمئی 1959ء (مطبوعہ الفضل 20 رمئی 1959 ء و تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 333 تا 338)