یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 74 of 117

یادوں کے دریچے — Page 74

74 شامل ہوا کرتے ہیں۔پریذیڈنٹ نہایت ہی قابل لیکچرار تھا اور اس نے بھی تقریر کی اور حضرت صاحب کی اور سلسلہ کی بہت تعریف کی۔“ 66 جلسہ کے پریذیڈنٹ جو ایک عیسائی تھے کے منہ سے نکلے ہوئے تعریفی الفاظ بھی اس بات کی دلیل ہیں کہ پیشگوئی مصلح موعود میں مذکورالہام ”اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں اور تا دینِ اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اس جلسہ میں بھی پورا ہوا۔آپ کا یہ سفر صرف انگلستان تک محدود نہ تھا۔فرانس ، اٹلی وغیرہ بھی تشریف لے گئے۔ان سفروں کی غرض ان یوروپین ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے مشنز کھولنے کے امکانات وغیرہ کا جائزہ لینا تھا۔کوئی سیر و تفریح بھی مقصود نہ تھی۔غرض سفر کے جملہ اخراجات اپنی رگرہ سے ادا کئے۔انگلستان پہنچنے سے قبل آپ نے روم میں مختصر قیام فرمایا۔آپ کی آمد کے متعلق متعدد اخبارات کے رپورٹر اور بعض ایڈیٹر اور نائب ایڈیٹر حضرت مصلح موعودؓ سے ملنے کے لئے ہوٹل آتے اور سوال جواب کرتے رہے۔اٹلی کے ایک کثیر الاشاعت اخبار لاٹر بیونا“ جو دن میں تین مرتبہ شائع ہوتا تھا اور ساڑھے چار لاکھ اس کی اشاعت تھی۔اس کے ایک ایڈیٹر نے حضرت صاحب سے ملاقات کی خواہش کی اور کہا کہ اگر دن کے وقت ان کی مصروفیات اجازت نہ دیں تو میں رات کے کسی بھی وقت آنے کے لئے تیار ہوں۔چنانچہ رات سوا دس بجے وقت مقرر ہوا اور یہ انٹرویو جو اسلامی تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر سوالات پر مشتمل تھا دو گھنٹے جاری رہا۔حضرت مصلح موعودؓ نے 18 تا 20 /اگست تک روم میں قیام فرمایا۔ایک خاص بات جو قابلِ ذکر ہے۔وہ حضرت صاحب کی میسولینی وزیراعظم اٹلی سے ملاقات ہے۔جو 9 راگست 1924 ء کو ہوئی اور ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔حضرت مصلح موعودؓ نے اٹلی کے وزیر اعظم کو اسلام کا پیغام پہنچایا۔یہاں ایک لطیفہ بھی ہوا جو دلچسپی کا باعث ہوگا۔ہوا یہ کہ عبد الرحیم در د صاحب بحیثیت سیکرٹری حضرت صاحب کے ہمراہ ملاقات کے لئے گئے تھے۔گفتگو شروع ہوئی۔میسولینی کے ساتھ ان کے عملہ کا ایک افسر جو انگریزی جانتا تھا ساتھ بیٹھا تھا۔حضرت صاحب اردو میں درد صاحب کو جو کچھ کہتے درد صاحب اس کا انگریزی میں ترجمہ میسولینی کے ترجمان کو بتاتے ، وہ اٹالین زبان میں میسولینی کو آگاہ کرتا۔تھوڑی دیر کے بعد ہی