یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 25 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 25

25 25 مدتوں اپنے لہو سے جس نے سینچا تھا اسے گلشن اسلام کا وہ باغباں جاتا رہا کھول کر عقدے دکھائے جس نے سب تفسیر کے آہ وہ قرآن خواں قرآن داں جاتا رہا آه جس نے کر دیں زندگی کی راحتیں دیں پر نثار ہو کے آخر کامگار و کامران جاتا رہا مہدی موعود کا لخت جگر فضل عمر اور نور نور دیده نصرت جہاں جاتا رہا آج سونی ہو گئی ہے محفل صدق و صفا تھا جو بزم زہد کی روح رواں جاتا رہا کون اب منزل کی جانب لے کے نکلے گا ہمیں چھوڑ کر حیرت میں میر کارواں جاتا رہا مصدر انوار حق جس کا ضمیر پاک تھا منبع عرفاں تھا جس کا دل کہاں جاتا رہا مدتوں زینت رہا جو مجلس عرفان کی رونق ربوه نگار قادیاں جاتا رہا لوٹ لی ہے موت نے اپنی متاع زندگی دل سے اب اندیشہ سود و زیاں جاتا رہا موت ہر انساں پہ آتی ہے مگر افسوس ہے لے کے دل میں حسرت دارالاماں جاتا رہا