یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 78 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 78

78 وہ جس نے آدھی صدی سے زیادہ ہماری فرمائی راہنمائی ہ مظہر حق وجود اقدس ہماری نظروں سے چھپ گیا ہے وہ سمجھ میں آتا نہیں کروں کیا میں روؤں چیخوں کہ سسکیاں لوں حواس قائم نہ ہوش باقی مرے الہی یہ کیا ہوا مشیت ایزدی کے آگے مگر نہیں ہے کسی کو یارا بلانے والا ہے سب سے پیارا جو اس نے چاہا وہی ہوا ہے ہے ہمیں ہے لازم کہ اپنے آقا کی اس نصیحت کو یاد رکھیں فروغ دینِ رسول برحق ہی وجہ خوشنودی خدا ہے کیا ہے پھر آج عہد ہم نے کہ دین دنیا پہ ہے مقدم خلیفہ ثالث کی کر کے بیعت ثبوت اسی عہد کا دیا ہے ہمارے پیارے امام جو بھی کریں گے ارشاد اس پہ ہم سب بشوق خاطر کریں گے لبیک اسکی اطاعت سے خوش خدا ہے الہی توفیق دے ہمیں تو کہ خدمت دیں میں عمر گزرے چلیں اسی راہ پر ہمیشہ کہ جس میں دیکھیں تری رضا ہے ( آفتاب احمد بسمل کراچی )