یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 99 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 99

99 جس نے بنجر کو بنایا کندن مجھ کو وہ کیمیاگر یاد آیا سنگ پارس تھا امت کے لئے وہ ضيا بار یاد آیا بدر کامل کا ہوا جب بھی طلوع جانے کیوں فضل عمر یاد آیا حالت غیر مری دیکھ کے غیر کہہ رہے ہیں اسے یاد آیا غیر کیا جانے کہ صدیق کو اک رشک خورشید قمر یاد آیا (مولوی محمد صدیق امرتسری سابق مبلغ سنگا پور )