واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 69 of 142

واقعات صحیحہ — Page 69

۶۹ اور اُن سے کتاب اللہ کی فوق العادة تمجید اور جلال ظاہر ہو۔یہی مجھ میں اور آپ میں فیصلہ کن معیار ہوگا کہ خدا تعالیٰ کے دربار معلے میں مجھے باریابی کا فخر حاصل ہے؟ یا آپ کو ؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی کتاب جلیل نے یہ بلند دعوی کیا ہے کہ لَا يَمَسُّهُ اَلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی قرآن کریم کے حقائق و معارف کے بیان کرنے پر وہی قادر ہو سکتے ہیں اور اس کے پاک حریم میں باریاب ہونے کا وہی شرف حاصل کر سکتے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ کے دست خاص نے پاک صاف فرمایا ہوتا ہے اور آسمان کے پانی کی طرح پاک ہوتے اور آسمان سے انہیں خاص نسبت ہوتی ہے۔یہ قرآن کریم کا دعویٰ اور پر زور تحدی ہے جو خدائے علیم کی طرف سے آئندہ پیدا ہونے والی نزاعوں میں جو امت محمدیہ کے درمیان واقع ہوں بین حکم اور ممیز ٹھہرائی ہے۔اور ضروری تھا کہ اس قسم کا فیصلہ اور معیار بھی قرآن کریم میں ہوتا اس لئے کہ قرآن کریم جیسا دوسرے مذاہب کے اختلافات میں حکم بننے کا دعویٰ کرتا ہے اور فیصلہ کے اصول اور قواعد بھی منضبط فرمائے ہیں اور اس حکومت میں کامیابی کا زریں تاج اس کتاب مجید کے سر پر رکھا گیا ہے اسی طرح از بس ضروری تھا کہ اندرونی اختلافوں اور نزاعوں کے فیصلہ کے لئے بھی اصول اور قواعد مستحکم کرتا۔چونکہ قانون قدرت کے مقتضا ضروری تھا کہ اندرونی اختلافات اور تنازعات بھی برپا ہوں اور نزاعوں کے سبب سے حق و باطل متشابہ اور ملتبس ہو جائیں اور بہت سے مدعیوں میں سے جن میں سے ہر ایک اپنے دعوئی کو سچا سمجھتا ہو ایک ہی حق پر ہو اور دوسرے صریح بطلان پر ہوں اس لئے واجب تھا کہ کامل کتاب میں جو تمام حقہ صداقتوں اور ضروریات دینیہ پر حاوی ومہین ہونے اور قیامت تک کافی ہونے کا دعوی کرتی ہے ایسا قاعدہ اور محکم اصل بھی ہو جو ایسے تاریک وقتوں میں حق کا روشن اور چمکتا ہوا چہرہ دکھاوے۔سو اس آیت لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ نے اس قسم کی نزاعوں کا قیامت تک فیصلہ کر دیا ہے اس وقت ایک نزاع تھی۔اسلام کے میدان میں دو عہد یداروں نے علم دعوی بلند کیا۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی نے دعوی کیا کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور اس زمانہ کے لئے میں مہدی اور نجی ہو کر آیا ہوں۔پیر مہر علی شاہ صاحب نے اس کا سخت انکار کیا اور اپنی مسند مشیخت و ارشاد پر جلوس فرما ہونے اور پیروؤں کے وجود سے ظاہر کیا کہ میں خدا سے تعلق رکھتا ہوں اور اس کے خدام (اجتماع ) نے بھی اعلان فرمایا کہ قطہ