حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 57 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 57

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 57 خود نوشت حالات زندگی جائیں۔پرائم منسٹر ہمیں اور مسٹر جارڈین آج رات سیا لکوٹ جارہے ہیں۔مسٹر لیٹیمر ریذیڈنٹ جموں اور کشمیر کے ساتھ مشورہ کرنا ہے اور مسٹر سالس بری کو بذریعہ تار بلوایا گیا ہے۔کل نتیجہ سن کر جائیں۔چنانچہ دوسرے دن میں صبح اُن کے ہاں گیا بتایا کہ سالس بری کو پنجاب واپس بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے اور رام چند ڈی۔آئی۔جی کو ریٹائرمنٹ ( دے دی گئی ہے ) میں نے حضرت خلیفتہ ایح ایدہ اللہ تعالیٰ کو اطلاع دی اور دوسرے دن اخباروں میں شائع ہو گیا۔اس کے (بعد ) حضور (خلیفہ مسیح الثانی نور اللہ مرقدہ) نے مجھے پونچھ کے مظلومین کی امداد کیلئے بھیجا۔جہاں مسٹر جارڈین کے پولیٹکل منسٹر جارہے تھے۔حضور نے فرمایا۔مظفر آباد میں مولوی عبدالواحد صاحب (مربی) جیل میں قید ہیں۔ان کی صحت بہت گر گئی ہے انہیں آزاد کروایا جائے ان پر بھی یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ پبلک میں فتنہ وفساد برپا کر رہے ہیں۔چنانچہ پونچھ جاتے ہوئے میں مظفر آباد کے وزیر سے جو مسلمان تھے ملا۔ان کا نام مجھے یاد نہیں۔انہوں نے میرے لئے چائے کا انتظام کیا مگر میں نے اس بناء پر معذرت کی کہ میرا ایک عزیز جیل بھگت رہا ہے میں چائے پینا نہیں چاہتا۔انہوں نے فائل منگوائی جس میں ان کے خلاف کچھ بھی نہ تھا۔آخر انہوں نے مجھ سے اس ظلم کے ازالہ کا وعدہ کیا اور چائے پینے کے لئے کہا۔اس کے بعد میں نے چائے پی اپنا وعدہ پورا کیا۔اس کے بعد میں پونچھ گیا اور جب پونچھ سے سرینگر پہنچا تو مولوی عبدالواحد صاحب رہا ہو چکے تھے۔ٹھا کر کرتا رسنگھ۔ریو نیومنسٹر۔وزارت سے تبادلہ۔محمد امین خان۔انسپکٹر پولیس کے خلاف مقدمہ میں کامیابی اور اس کے عہدہ میں تنزلی۔سرداران پونچھ کی قید و بند اور ان کی نجات کیلئے کامیاب کوشش یہ چند ایک مثالیں ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے بڑی جدوجہد کرنی پڑی۔