حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 211
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 211 مناجات ولی اللہ اے رب ہمارے! اور نجات دے ہم کو اپنی رحمت کے ساتھ مسیح دجال کے فتنہ سے اور زندگی کے فتنہ سے اور موت کے فتنہ سے۔لاریب وہ بڑا فتنہ ہے جس نے گھیر لیا ہے ہم کو ہر طرف سے اور ہماری کشتی اے رب ! چند تختیوں کی ہے اور کچھ میخیں ہیں۔چل رہی ہے ہمیں لیکر ایسی موجوں میں جو پہاڑوں کی مانند ہیں۔آج کوئی بچانے والا نہیں مگر تو ہی۔پس تو آ کر سنبھال اپنی رحمت کے ساتھ پیشتر اس کے کہ ہم غرق کر دیے جاویں۔اے ہمارے رب! یقیناً ہم مغلوب ہیں پس تو مد دکر۔اے رب! تو بخشش اور رحم کر اور تو بہتر رحم کرنے والا ہے۔( امت محمدیہ کیلئے دعائیں) ۱۸۲ - اَللَّهُمَّ أَصْلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - فَإِنَّهُمْ فِي فَسَادٍ عَظِيمٍ - اللَّهُمَّ صَلَّ وَسَلّمْ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ اللَّهُمَّ صَلَّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَى خَلِيْفَةِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ وَ ذُرِّيَّتِهِ وَاَصْحَابِهِ وَ أَتْبَاعِهِ وَ ذُرِّيَّاتِهِمْ أَجْمَعِينَ الہی ! تو اصلاح کر اُمت محمدیہ کی کیونکہ وہ بڑی خرابی میں ہیں۔الہی ! خاص رحمتوں سے نواز اور سلامتی میں رکھ اور برکت نازل کر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور آل محمد پر۔الہی ! خاص رحمتوں سے نواز اور سلامتی میں رکھ اور برکت نازل کر اس کے خلیفہ مسیح موعود پر اور اس کی اولاد پر اور اس کے صحابہ پر اور اس کے تابعین پر اور ان سب کی اولادوں پر۔۱۸۳ - اَللّهُمَّ اَيْدِ الْإِسْلَامَ وَالْمُسْلِمِينَ بِالْإِمَامِ الْحَكَمِ الْعَادِلِ - الہی ! تو مضبوط کر اسلام کو اور مسلمانوں کو امام حکم و عادل کے ذریعہ سے۔صلى الله ۱۸۴ - اَللّهُمَّ انْصُرُمَنُ نَصَرَ دِينَ مُحَمَّدٍ (لا) وَ اجْعَلْنَا مِنْهُمُ اللَّهُم الله وَاخْذُلُ مَنْ خَذَلَ دِينَ مُحَمَّدٍ (علم) وَلَا تَجْعَلْنَا مِنْهُمْ - الہی! تو مد دکر اس کی جو مدد کرتا ہے دین محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اور بنا ہمیں اُن میں سے۔