حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 98 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 98

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 98 ذکر حبیب کو سنائی آپ نے اسے اپنی ڈائری میں نوٹ کر لیا اور اگست ۱۹۳۸ء میں الحاکم قادیان میں شائع کروایا۔ذکرِ حبیب کی وہ مجلس قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔(مرتب) حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ کی بیعت آج بتاریخ ۲۵ دسمبر دمشق میں سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ میری والدہ صاحبہ حضرت سعیدہ بیگم کی بیعت کا باعث یہ ہوا کہ والد صاحب نے پہلے پوشیدہ طور پر بیعت کی ہوئی تھی اور کسی کو اپنی بیعت کی خبر نہیں دی۔انہی ایام میں جبکہ وہ بیعت کر کے آئے ہوئے تھے۔والدہ صاحبہ مرض رسل سے بیمارتھیں اور پانچ چھ مہینے کے اندر آپ کی حالت دگرگوں ہو گئی تھی۔آخری رات مایوسی کی وہ تھی جبکہ والد صاحب (حضرت سید عبدالستار شاہ ) سیالکوٹ کسی شہادت پر گئے ہوئے تھے اور والدہ صاحبہ بیماری سے اس قدر لاچار ہوگئیں کہ چار پائی سے اُن کے لئے اُٹھنا بھی محال تھا اور مجھے یاد ہے کہ ایک رات جبکہ ہم سمجھتے تھے کہ آج آخری رات ہے۔ہم سب بہن بھائی چار پائی کے ارد گرد کھڑے رور ہے تھے جب گیارہ بارہ بجے کے قریب میں سونے کے کمرے میں گیا تو مجھے یقین تھا کہ صبح والدہ صاحبہ کو زندہ نہیں پائیں گے۔جب صبح ہوئی تو میں حضرت والدہ صاحبہ کے پاس گیا تو آپ کو اطمینان کی حالت میں پایا۔دیکھ کر ہمیں نہایت ہی تعجب ہوا کہ نہ وہ بخار ہے نہ کھانسی ہے نہ بلغم ہے۔آپ نے ہم کو دیکھ کر فرمایا کہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں صحتیاب ہو جاؤں گی اور اس بیماری سے فوت نہیں ہوں گی اور اس پر اپنا اس رات کا خواب سنایا کہ میں نے آج رات حضرت مہدی علیہ السلام کو دیکھا ہے کہ بہت سی مخلوقات ہے اور سب طرف لوگ کہہ رہے ہیں کہ حضرت مہدی تشریف لے آئے اتنے میں کیا دیکھتی ہوں کہ ایک شخص کثیر التعداد آدمیوں کے ساتھ چلے آ رہے ہیں اور ان کے اوپر دو شخصوں نے دائیں بائیں سے چھتر تا نا ہوا ہے۔والدہ صاحبہ نے یہ سنکر کہ یہ امام مہدی ہیں اپنی انگلی سے اُن کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے سینہ کی طرف اشارہ کیا اور پھر اس سے آسمان کی طرف اشارہ کیا کہ اگر آپ مہدی موعود ہیں تو