حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 99 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 99

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 99 ذکر حبیب میرے لئے دعا کریں کہ میں شفا پا جاؤں۔اس پر حضرت مہدی علیہ السلام نے ایک آبخورہ میں پانی دم کر کے ایک چھوٹے سے بچے کے ہاتھ بھیجا اور کہا کہ یہ پی لوشفا ہو جائے گی اور یہ شفا اس بات کی علامت ہوگی کہ جس کا انتظار کیا جاتا ہے وہ آ گیا ہے۔فرمانے لگیں کہ اس خواب کے بعد جب میری آنکھ کھلی ہے تو تمام بیماری کے آثار میں تخفیف پاتی ہوں اور اس وقت سے چند ہفتے کے اندر ہی آپ کو شفا ہوگئی۔وہ دن جب باہر نکل کر چلی ہیں۔ہمارے لئے عید کا دن تھا۔والد صاحب کو جب انہوں نے اپنا خواب سنایا تو والد صاحب نے کہا کہ وہ مہدی فی الحقیقت آگئے ہیں اور اُسی وقت ایک رقعہ میں یہ خواب لکھ کر ایک میرے ماموں زاد بھائی (سید شیر شاہ صاحب) کے ہاتھ قادیان کی طرف بھیج دیا۔چنانچہ حضور علیہ السلام نے دعا کی اور والد صاحب کو لکھ بھیجا کہ میں نے دعا کی ہے۔انشاء اللہ شفا ہو جائے گی۔حضرت اماں جان کی خدمت میں سونے کا ہار پیش کر دیا حضرت والدہ صاحبہ نے اس خط میں ہی اپنی بیعت کر لی تھی۔شفا ہونے کے بعد خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دوبارہ دیکھا اور آنحضرت ﷺ کو بھی اور حضرت اماں جان ) کو بھی۔آنحضرت میلہ حضرت اماں جان ) کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں کہ یہ مسیح موعود کی بیوی ہے۔اپنے گلے سے سونے ( جسے پنجابی میں کنٹھا کہتے ہیں ) کا ہارانہیں دیدیں۔آپ نے دوسرے دن اس خواب کی بنا پر وہ ہار اُتار کر قادیان میں حضرت (اماں جان ) کی خدمت میں بھیج دیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مہمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے حضرت والد صاحب کی عادت تھی کہ تین سال کے بعد تین مہینہ کی چھٹی لیکر قادیان آیا کرتے تھے اور تمام رخصتیں وہیں گزارا کرتے تھے۔ہم ان دنوں تعلیم الاسلام ہائی سکول