حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page vi
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب iv حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کی زندگی کے ابتدائی سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں قادیان میں گذرے جب کہ آپ حصول تعلیم کیلئے مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان میں تھے۔آپ کے ۷۸ سالہ عرصہ حیات میں سے ۶۵ سال خدمات دین حق وسلسلہ عالیہ احمدیہ میں گذرے۔بلاد عربیہ میں علمی میدانوں میں آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔تعلیم و تربیت اور دعوۃ الی اللہ کے محاذوں پر آپ نے کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔علوم قرآن و حدیث اور ادب عربی کے موضوع پر آپ نے کئی یادگار تحریریں چھوڑیں۔سیاسی اور انتظامی امور نیز اہل کشمیر کے لیے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔آپ کے کارناموں کو زندہ رکھنے کے لئے آپ کے حالات زندگی شائع کرنے کی ایک حقیرسی کوشش کی گئی ہے۔تا خدام احمدیت اپنے بزرگوں کے حالات معلوم کر کے اپنے معیاروں کو خدمت دین کے لئے بلند سے بلند کر کے دکھا دیں کہ یہی دراصل حقیقی زندگی کا نام ہے۔بع خدمت دین کو اک فضل الہی جا نو