حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page vii
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب V دیباچه الحمد للہ کہ شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کو بزرگان سلسلہ عالیہ احمدیہ کی سیرۃ و سوانح حیات پر کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفقائے کرام ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔زیر نظر کتاب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک رفیق حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے حالات زندگی پر مشتمل ہے۔جسے مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے تالیف کیا ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء اس کتاب کو مجموعی طور پر چھا ابواب میں ترتیب دیا گیا ہے۔پہلے باب میں آپ کا سوانحی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔دوسرے باب مین آپ کی غیر مطبوعہ خود نوشت سوانح حیات شامل ہے جو آپ نے مکرم و محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت کی درخواست پر جولائی ۱۹۶۱ء میں تحریر فرمائی تھی۔یہ خود نوشت سوانح حیات پہلی بار شائع کی جارہی ہے۔تیسرے باب میں حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کی سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ کی بابت روایات پیش کی گئی ہیں۔چوتھے باب میں آپ کے بارہ میں احباب کرام کے تاثرات پیش کئے گئے ہیں۔پانچویں باب میں آپ کے علمی اور قلمی کارناموں کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔جب کہ چھٹے باب میں آپ کی مرتب کردہ وہ دعائیں پیش کی جارہی ہیں جو پہلی بار وصیت حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب“ کے ضمیمہ کے طور پر ۱۹۳۷ء میں شائع