حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 205
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 205 مناجات ولی اللہ الہی! میں تیری پناہ لیتا ہوں محتاجی اور کفر اور فسق و فجور سے اور آپس کی دشمنی اور شہرت پسندی اور ریا کاری سے اور میں پناہ لیتا ہوں بہرہ پن اور گونگا پن اور برص اور دیوانگی اور جذام اور تمام بُری بیماریوں سے۔مجھے شفادے اپنے حضور سے اور رحم کر۔( قرض اور دشمن کے غلبہ سے بچنے کے لئے ) ١ - اللَّهُمَّ اِنّى اَعُوذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنَ وَ غَلَبَةِ الْعَدُوِّ وَمِنْ بَوَارِ الْآتِمِ - وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحَ الدَّجَّالِ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر۰ ۳۶۷) الہی ! میں تیری پناہ لیتا ہوں قرض کے غلبہ سے اور دشمن کے غلبہ سے اور بیوہ عورت کی خستہ حالی سے اور مسیح دجال کے فتنہ سے۔(عذاب قبر سے بچنے کے لئے ) ۱۶۴ - اَللَّهُمَّ إِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۸۷) الہی ! میں تیری پناہ لیتا ہوں عورتوں کے فتنہ سے اور میں تیری پناہ لیتا ہوں قبر کے عذاب سے۔خاتمہ بالخیر کی دعا ۱۶۵ ( الف ) - رَبِّ قَدَاتَيْتَنِي مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِي مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِي فِى الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَّ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ (سوره یوسف : ۱۰۲) اے میرے رب! تو نے دی مجھ کو کچھ حکومت اور سکھائی مجھ کو حقیقت باتوں کی۔اے پیدا