حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 5 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 5

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب خدمات سرانجام دیں۔5 سوانحی خاکه۔۔۔۲۷ دسمبر ۱۹۲۳ء کو آپ نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر بیت نور قادیان میں تقریر کی۔(الفضل قادیان یکم جنوری ۱۹۲۴ء) ۱۱۶ اپریل ۱۹۲۴ء سے ۱۵ جون ۱۹۲۵ ء تک آپ ناظم تعلیم و تربیت رہے۔(خود نوشت سوانح حیات ولی اللہ ) ه ۱۹۲۴ء میں شام و دمشق کے مشہور عالم علامہ شیخ عبد القادر المغربی سے سید نا حضرت مصلح موعو دنور اللہ مرقدہ کے دوستی کے تعلقات تھے۔۱۹۲۴ء میں جب حضور دمشق تشریف لے گئے تو علامہ المغر بی آپ سے بڑے ادب و احترام سے ملے۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کے بھی علامہ شیخ المغربی سے ان کے علمی ، ادبی اور دینی مزاج کی مناسبت سے گہرے دوستانہ مراسم تھے۔آپ کی ان سے پہلی ملاقات ۱۹۱۶ء میں ہوئی۔ایک دفعہ علامہ المغربی نے حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب سے کہا کہ آئیے ہم دونوں تصویر بنوائیں اور دوستی کا اقرار قرآن مجید پر ہاتھ رکھتے ہوئے کیا۔تاریخ احمدیت جلد ۱۹ صفحه ۴۱۷۔۴۱۸) آپ مع حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب بغرض دعوۃ الی اللہ ۲۷ جون ۱۹۲۵ء کو قادیان سے روانہ ہوئے اور ۱۷ جولائی ۱۹۲۵ء کو دمشق پہنچے۔الفضل قادیان ۳۰ جون، ۱۸/اگست ۱۹۲۵ء) ۱۵ جون ۱۹۲۵ء سے اپریل ۱۹۲۶ ء تک آپ بطور (مربی) بلاد شام اور عراق میں خدمات سلسلہ بجالاتے رہے۔۱۰ مئی ۱۹۲۶ ء کو آپ دمشق سے بغداد پہنچے اور امیر فیصل سے ملاقات کی۔اسی