ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 19 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 19

19 بکریوں کی حفاظت نہ کرتا تو دنیا کیسے جان سکتی تھی کہ یہ امین ہے۔اور اسی نے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ امانت قرآن پاک جیسی مقدس تعلیم کا محافظ بنتا ہوگا۔بچہ گاؤں والوں نے کیا کہا ؟ ماں کیا کہنا تھا۔وہ بھی اس بہادری پر حیران تھے کیونکہ ڈاکوؤں کا مقابلہ آسان تو نہیں ہوتا۔جب وہ بچوں کے ساتھ وادی میں آئے تو سب کی بکریاں محفوظ سنتیں اور نتھا محمد مسکراتا ہوا چلا آرہا تھا۔آپ کی ان ہی معصوم اور انوکھی اداؤں نے سارے قبیلہ کو آپ کا گرویدہ بنا دیا۔سب ہی آپ سے پیار کرتے تھے۔بچہ اس وقت پیارے شہزادے کی عمر کیا تھی ؟ ماں تاریخ میں درست عمر تو نہیں ملتی لیکن آپ تین چار سال کے درمیان تھے۔کیونکہ آپ چار سال تک دائی حلیمہ کے پاس رہنے تھے۔بچہ اس واقعہ کے بعد تو دائی حلیمہ خوفزدہ ہوگئی ہوں گی۔ماں نہیں اس واقعہ کے بعد تو اتنا خون نہیں ہوا۔کیونکہ بچے اسی طرح بکریوں کے ساتھ کھیلتے کودتے بڑے ہوتے رہے۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے دائی حلیمہ کا سارا خاندان ہی خوفزدہ ہو گیا۔بچہ وہ کو نسا واقعہ ہے جس نے سب کو ڈرا دیا۔ماں پیارے محمد اپنے بھائی عبد اللہ کے ساتھ بکریوں کے بچوں سے ل رہے تھے اور گھر کے تمام لوگ اپنے کاموں میں مصروف تھے ان کے پاس کوئی بڑا آدمی موجود نہیں تھا کہ اچانک دو آدمی سفید کپڑوں میں آئے۔انہوں نے آتے ہی ننھے محمد کو پکڑا۔عبداللہ یہ