ولادت سے نبوت تک — Page 84
۸۴ ایک انجانے وجود کو دیکھ کر گھبرائے۔لیکن انہوں نے آتے ہی بتایا کہ میں آپ کے خالق و مالک خدا کا نمائندہ ہوں۔اور اُسی کی ہدایت کے تحت آیا ہوں۔آپ کو اس مقدس ذات نے رسول بنایا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے پاس اس لئے بھیجا ہے کہ میں آپ کو آپ کے خدا کا پتہ دوں کہ وہی خالق و مالک گل کائنات ہے اور اس کی عبادت کرنے کا طریق سکھاؤں جو اس کو پسند ہے۔بچہ حضرت جبرائیل دوبارہ کب آئے ؟ ماں تقریباً 4 ماہ بعد رمضان المبارک کی ۲۴ تاریخ تھی بمطابق ۲۰ اگست اله بروز منگل کہ آپ غارِ حرا میں عبادت میں مصروف تھے کہ حضرت جبرائیل آئے۔انہوں نے آپ کو پیغام دیا کہ اقراء یعنی پڑھ۔آپ نے جواب دیا کہ ما انا بفَارِی کہ میں پڑھنا نہیں جانتا۔عربی میں افترا کے ایک معنی پڑھ کر پیغام پہنچانے کے بھی ہیں۔آپ کا جواب سن کر حضرت جبرائیل نے آپ کو سینے سے لگایا اور دبایا۔بھینچا )۔اس طرح تین بار کیا۔وہ آپ کو اس طریقہ پر تسلی دیتے تھے اور اپنے ساتھ لگانے کی وجہ سے آپ کو اس بڑے کام کے لئے تیار کر رہے تھے کہ آپ خدا تعالیٰ کے پیغام کو قبول کرلیں۔اور ساری دنیا کی ہدایت کی ذمہ داری کو اُٹھائیں جس کی خاطر آپ کو به عمد بوٹی کا قمری و شمسی کیلنڈر صفحه ۴۵ - که سیرت خاتم النبیین جلد اول صفحه ۵۳