ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 83 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 83

٨٣ صبح کی سفیدی روز روشن کی طرح پوری ہو جاتی۔گویا حقائق کو سمجھانے کے لئے ایک طرح سے تیز بارش کا نتروں تھا۔اور آخر کے چھ ماہ تو یہ کثرت بہت بڑھ گئی لیے یہ سچے خواب نبوت کی ابتدائی سیٹرھی تھی۔اسی لئے اب تو آپ زیادہ وقت غار حرا میں ہی رہتے۔کیونکہ اس جگہ زیادہ غیب کی خبریں مل رہی سنتیں۔بچہ آپ کھانے پینے کا کیا کرتے تھے ؟ ماں ہمارے پیارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کئی کئی دن کا کھانا لے کر چلے جاتے تھے۔بعض دفعہ حضرت خدیجہ خود آپ کے لئے کھاناں ہیں۔اور کبھی بھجوا دیتی تھیں کہ اب تو پہلا ختم ہو چکا ہوگا۔اور ایسا بھی ہوتا کہ آپ خود گھر آکر اور لے جاتے تھے۔اسی زمانے کو اللہ تعالیٰ نے تلاش حق زمانہ قرار دیا ہے۔جس کا ذکر سورۃ الفتح میں کیا گیا۔اب آپ کی عمر چالیس سال کی ہوگئی تھی۔یہی عمر انسانی ذہن کی پختگی۔اخلاق کی بلندی اور کردار کی مضبوطی کی عمر ہے۔جو انسان بچپن سے ہی چھوٹی چھوٹی پیاری پیاری عادتوں کا مالک ہو اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبیاں اچھائیاں بھی بڑھ رہی ہوں تو اس عمر میں تو وہ اپنے کمال کو پہنچ جاتی ہیں۔اور اسی عمر میں نبوت و رسالت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی جاتی ہے۔بچہ اللہ میاں نے آپ کو کس طرح اطلاع دی کہ آپ کو اس نے چنتا ہے مان آپ غار حرا میں تھے کہ حضرت جبرائیل تشریف لائے۔اچانک کے سے سیرت خاتم النبيين " جلد اول صفحه ۱۴۵