ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 85 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 85

۸۵ پیدا کیا گیا تھا۔آخر اس طرح بار بار کے عمل سے آپ اس پیغام کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو گئے گویا اس مشکل ، بھاری فرد داری کو اٹھانے پر آمادہ ہو گئے۔تب حضرت جبرائیل نے آپ کو سورہ علق کی ابتدائی چار آیات پڑھائیں کی۔یوں آپ پر قرآن پاک کا نزول شروع ہو گیا ہے اور ساتھ ہی اللہ تعالے نے آپ کو اس کلام کو لوگوں تک پہنچانے کی بڑی ذمہ داری سونپ دی کہ آپ خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا کر تمام دنیا کے انسانوں کو اس کی عبادت کرنے کے لئے تیار کریں اور انہیں اس کا طریقہ بتائیں ساتھ ہی ہر قسم کے شرک سے روکیں۔اور تمام انسانوں کو صرف اللہ تعالیٰ کے حضور جمع کریں۔بچہ اتنی بڑی ذمہ داری قبول کرنے پر آپ گھبرائے نہیں ؟ ماں بہت گھبرائے۔خدا جانے کیا ہونے والا ہے۔جلدی سے غار حرا سے نکلے۔اور حضرت خدیجہ کے پاس آئے۔فرمایا۔زملوني زملوني مجھے چاور اڑھاؤ۔چادر اڑھاؤ۔حضرت خدیجہ نے آپ کو چادر اوڑھا دی۔سارے جسم پر کپکپاہٹ طاری مخفی خوف سے بدن کانپ رہا تھا۔کیونکہ یہ احساس بھی تو تھا کہ یہ بہت بڑا کام ہے۔ساری دنیا کے انسانوں کو ، تمام قوموں کو جو زمین پر لیتی ہیں کیسے اپنے خدا کا پیغام پہنچاؤں گا۔نہیں یہ کام کیسے انجام دے سکتا ہوں۔سب کچھ تو میری طاقت سے باہر ہے لیکن اس پیارے خدائے به سیرت خاتم النبيين جلد اول صفحه ۱۵۴ - سه سیرت خاتم النتین جلد اول صفحه هم