وفات مسیح اور احیائے اسلام

by Other Authors

Page 54 of 72

وفات مسیح اور احیائے اسلام — Page 54

۵۴ اشاعت اسلام اور علیہ اسلام کا مؤثر ترین حربہ قرار دیا اور مسلمانان عالم کو یہ تاکیدی ہدایت فرمانی که اے میرے دوستو ! اب میری ایک آخری وصیت کو سنو اور ایک راز کی بات کہتا ہوں اس کو خوب یاد رکھو کہ تم اپنے اُن تمام مناظرات کا جو عیسائیوں سے تمہیں پیش آتے ہیں پہلو بدل لو اور عیسائیوں پر یہ ثابت کر دو که در حقیقت مسیح ابن مریم ہمیشہ کے لیے فوت ہو چکا ہے۔یہی ایک بحث ہے جس میں فتحیاب ہونے سے تم عیسائی مذہب کی رُوئے زمین سے صف پیسٹ دو گے۔تمہیں کچھ بھی ضرورت نہیں کہ دوسرے لیے لیے جھگڑوں میں اپنے اوقات عزیز کو ضائع کرو۔صرف مسیح ابن مریم کی وفات پر زور دو اور پر زور دلائل سے عیسائیوں کو لاجواب اور ساکت کرد و رجب تم میسیج کا مردوں میں داخل ہونا ثابت کر دو گے اور عیسائیوں کے دنوں میں نقش کر دو گے تو اُس دن تم سمجھ لو کہ آج عیسائی مذہب دنیا سے رخصت ہوا۔یقیناً سمجھو کہ جب تک ان کا خدا فوت نہ ہو اُن کا مذہب بھی فوت نہیں ہو سکتا اور دوسری تمام بحثیں اُن کے ساتھ عبث ہیں، ان کے مذہب کا ایک ہی ستون ہے اور وہ یہ ہے کہ اب تک مسیح ابن مریم آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔اس ستون کو پاش پاش کرو پھر نظر اٹھا کر دیکھو کہ عیسائی مذہب دنیا میں کہاں ہے۔چونکہ خدائے تعالی بھی چاہتا ہے کہ اس ستون کو ریزہ ریزہ کرے اور یورپ اور ایشیا میں توحید کی ہوا چھلا دے اس لیے اس نے مجھے بھیجا اور میرے پر اپنے خاص الہام سے ظاہر