وفا کے قرینے — Page 40
حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ 40 40 نوردیں رضی اللہ عنہ مکرم ڈاکٹر مہدی علی قمر صاحب نور دیں ، نور مجسم ، مظہر نور ہدی زندہ جاوید ہے تو پیکر صدق و صفا وادی اسلام میں تیری وفاؤں کا سرود گونجے گا تا به ابد اے طائرِ شیریں نوا بدھ کی مانند چل دیا تو چھوڑ کر اپنا وطن راہ حق میں کر دیا قربان سارا مال و جاه , لمحہ لمحہ کٹ گیا پھر خدمت اسلام میں زندگی عشق خدا ، بے مثل ہے تیری وفا تھا خدا کی ذات پر تیرا توکل بے مثال جو بھی تیرے پاس تھا سب کر دیا اس پہ فدا تھی تجھے قربت امام وقت سے کچھ اس طرح سکا نہ جس کو کوئی دوسرا تیرے سوا وہ غروب شمس وقت صبح محشر آفریں مهدی موعود کا وقت وداع آ گیا مومنوں کے دل حزیں تھے آنکھ غم سے تھی سیاہ بن گیا ایسے میں تو امید کا روشن دیا