وفا کے قرینے — Page 417
حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز 417 اگر منہ زور ہوں لہریں اگر طوفان آجائیں ہماری ناؤ کا پیارے، سلامت بادباں رکھنا مخالف گالیاں بھی دیں تو عرقی لب نہ کھولیں گے ہمیں آتا ہے یوں بہتیں دانتوں میں زباں رکھنا مکرم چوہدری شبیر احمد سلمان صاحب پاسباں ہم دل و جاں سے خلافت کے رہیں گے اس کی خاطر جان بھی دینے کو ہم تیار ہیں ہم یہی تلقیں کریں گے اپنے بچوں کو سدا یہ خلافت ہے امانت ہم امانت دار ہیں