وفا کے قرینے — Page 416
حضرت خلیفة اصبح الخامس ایده ال تعالى بنعبد العزيز 416 نگاہ مہرباں رکھنا مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبه اطاعت اور وفا کی راہ پر ہم کو رواں رکھنا خلافت کا ہمارے سر پہ قائم سائباں رکھنا ہمیں تقویٰ کی ہو تو فیق تیرا قرب حاصل ہو ہماری سمت اے مالک نگاہِ مہرباں رکھنا ہمارے درمیاں قائم رہے رشتہ اخوت کا ہمیں اپنی محبت اور عطا کے درمیاں رکھنا خلافت کی یہ برکت ہے کہ دل باہم ہوئے اپنے ہمیشہ ہی بھی مولا یہ بزمِ دوستاں رکھنا امام وقت اپنی ڈھال ہے ، ہم ڈھال کے پیچھے امامِ وقت کو ہر معرکے میں کامراں رکھنا ہمارے دل پروئے جاچکے ہیں ایک ڈوری میں تو اس ڈوری کی مضبوطی کو دنیا پر عیاں رکھنا مقابل کفر کے ہم رستم و سہراب بن جائیں حضور اپنے ہمیں مانند طفل ناتواں رکھنا خوشی ہو یا قمی جو کچھ بھی ہو تیرے حوالے سے ہمیں بھاتا نہیں تجھ بن کوئی سود و زیاں رکھنا