وفا کے قرینے — Page 338
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 338 خلافت سے عبادت زندگی کا نور پاتی ہے نشاط جانفروز جلوہ ہائے طور پاتی ہے خلافت عصمت صغریٰ عطا کرتی ہے ملت کو ہلاکت سے مصیبت سے بچا لیتی ہے اُمت کو خلافت کے وسیلے سے جہاں زیر نگیں کر لو جہاں کا ذکر کیا کون و مکاں زیر نگیں کر لو خلافت ہی بالفاظ دگر ہے قدرت ثانی جہاں کی بزم میں آئینہ دار شان رحمانی ہیں پھل مخل خلافت کے ، جہانگیری ، جہانبانی خلافت ہے سراسر مهبط الطاف ربانی خلافت سے اشاعت حق کی دُنیا کے کناروں تک صداقت پھیلتی ہے ریگ زاروں کہساروں تک خلافت مذہب اسلام میں موعود ربانی بغیر اس کے پنپ سکتی نہیں شاخ مسلمانی خلافت شاہبازوں سے ممولوں کو لڑاتی ہے یہی آئین فطرت ہے خلافت غالب آتی ہے خلافت سے شعور قوم کو تابندگی حاصل اسی کے فیض سے تنظیم کو ہے زندگی حاصل