وفا کے قرینے — Page 337
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 337 خلافت ہے سراسر مہبطِ الطاف ربانی مکرم میر اللہ بخش تسنیم صاحہ خلافت نے کیا کونین کا مقصود آدم کو خلافت نے فرشتوں کا کیا مسجود آدم کو خدا کا ہاتھ ہوتا ہے خلافت کے ارادوں میں مرادیں حق کی شامل ہیں خلافت کی مرادوں میں خلافت شہپر پرواز آدم کی توانائی ہے ید بیضا خلافت خلافت ناتوانوں کی توانائی کا سرمایہ ، خلافت ہے مسیحائی خلافت سے غریبوں پر خدا کے فضل کا سایہ خلافت سے میسر دین کو تمکین ہوتی ہے خلافت میں سراسر قوت تکوین ہوتی خلافت مرکز پر کار جوش کامرانی ہے خلافت کیا ہے ، اکسیر حیات جاودانی خلافت ہے دلیل ایمان کی اور نیکو کاری کی ہے ہے خلافت ہے دلیل است یہ لطف و فصل باری کی خلافت میں نہاں رازِ دوامِ شاد کامی ہے فدا ہے حریت جس پر خلافت کی غلامی ہے