وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 339 of 508

وفا کے قرینے — Page 339

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 339 خلافت ضامن امن حقیقی، خوف سے خالی ای سے وحدت باری کی پاتی ہے نمو ڈالی خلافت سے خزف ریزے بہا پاتے ہیں گوہر کی چمک ذروں میں ہوتی ہے نمایاں مہر انور کی حصارِ عافیت ہے خیر و خوبی کا خزانہ ہے خلافت سے جدا ہونا شعار فاسقانہ ہے محترمہ سیدہ منیره ظهور صاحبہ طاہر تو ایک جہدِ مسلسل کا نام ہے طاہر تو ایک جذبہ کامل کا نام ہے پارس ہے جس کے ہاتھ سے پتھر ہو کیمیا طاہر تو ایسے جوہرِ قابل کا نام ہے