وفا کے قرینے — Page 4
حضرت خلیفہ المسیح الا ول رضی اللہ عنہ 4 ہم میں دنیا کی ملونی ، اس میں ہے نور و ضیا حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ وہ خلیفہ مجھ کو بخشا جس کی سیرت نیک ہے جو اشاعت دین کی کرتا ہے ہم میں دائما حامی سنت ہے جو اور حافظ قرآن حاجی حرمین ہے امت کا جو ہے عابد و زاہد ہے ہم میں ہے مگر ہم سا نہیں ہم میں دنیا کی ملونی اس میں ہے نور و ضیا ہے رہنما ناصر بیکس کی ہے یارب یہی تجھ سے دُعا آجکل بیمار ہے وہ اس کو دے جلدی شفا رحم کرتا ہے وہ سب پر تو بھی اس پر رحم کر وہ دوا کرتا ہے لوگوں کی تو کر اس کی دوا وہ کرم کرتا ہے خلقت پر تو کر اس پر کرم کیونکہ ہے تو سب سے بڑھ کر باحیا و باوفا کر ہمیں تو با مراد اور ان کو کر دے نامراد اپنے نور الدین کو دے دے مرے مولیٰ شفا عرض بندہ کر چکا مولیٰ کرے اس کو قبول دوستو ! آمیں کہو ناصر کی تم سُن کر دعا